نئی دہلی، 13 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بی جے پی کو متنازع اکثریت ملنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو متاثر کن شخصیت کہنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے سر بدل گئے ہیں۔پی چدمبرم نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے سات مراحل کا استعمال ووٹروں کا پولرائزیشن کرنے کے لئے کیا۔مودی کو سب سے زیادہ بااثر سیاسی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے والا بیان دینے کے ایک دن بعد چدمبرم نے کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس کی ہار کی ایک وجہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے کا نہیں ہونا ہے۔ چدمبرم نے انتخابی مہم کے دوران دئے مودی کے ”قبرستان اور شمشان“ والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں اس طرح کے تبصرے کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اتر پردیش کے پہلے دو مراحل میں اقلیتوں کی موجودگی بڑی تھی اور مودی سنبھل کر بولے بعد میں انداز بدل گیا۔